ناروے میں روزانہ سگریٹ پینے والوں کی تعداد گذشتہ 10 سالوں کے مقابلہ میں کافی کم ہو گئی

اتوار 22 جنوری 2017 14:10

اوسلو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2017ء) ناروے میں روزانہ سگریٹ پینے والوں کی تعداد گذشتہ 10 سالوں کے مقابلہ میں کافی کم ہو گئی ۔

(جاری ہے)

اتوار کونارویجیئن میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ناروے میں دس سال قبل یعنی 2006 ء میں روزانہ سگریٹ پینے والوں کی تعداد24 فی صد تھی جو کہ اب 2016ء میںکم ہو کر 13 فیصد ہوگئی ہے ایک رپورٹ کے مطابق ناروے میں حالیہ سالوں میں سونگھنے والی مسکن اشیاء کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ناروے میں2016 ء میں16 سال سے لے کر 34 سال تک عمر کی ہر 6 میں سے ایک خا تون تمباکو یا اس قسم کی اشیاء سونگھتی ہیں ۔ ناروے میں 16سال سے لے کر 24سال تک کی عمر کے نوجوانوں میں روزانہ سگریٹ نوشی کے رجحان میں بڑی تیزی سے کمی آئی ہے تاہم تمام عمر کے افراد میں تمباکو سونگھنے کے رحجان میں اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :