مغربی بنگال کی عدالت نے لشکر طیبہ کے 3جنگجوئوں کو سزائے موت سنادی ،بھارتی میڈیا

اتوار 22 جنوری 2017 13:10

کولکتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2017ء) بھارتی ریاست مغربی بنگال کی عدالت نے مبینہ طور پر لشکر طیبہ کے 3جنگجوئوں کو سزائے موت سنادی ۔بھارتی میڈیاکے مطابق مغربی بنگال کے علاقے بونگوئون میں ایک عدالت نے مبینہ طور پر لشکر طیبہ کے 3جنگجوئوں کو سزائے موت سنائی ہے ۔حکام کا دعویٰ ہے کہدو عسکریت پسندوں کا تعلق پاکستان سے ہے ۔

(جاری ہے)

تینوں کو آئی پی سی کی دفعہ 121اور121اے کے تحت ملک کے خلاف جنگ کرنے کی سازش کے الزامات کے تحت سزا سنائی گئی ۔بھارتی حکام کے مطابق بی ایس ایف نے 4اپریل 2007کو بنگال میں سرحد سے چار مشتبہ عسکریت پسندوں کے ایک گروپ کو اس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ بنگلہ دیش میں چھپنے کی کوشش کررہے تھے جنھیں بعد میں ریاستی سی آئی ڈی کے حوالے کیا گیا تھا۔تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ ایم ڈی یونس اور ایم ڈی عبداللہ پاکستانی شہری ہیں جبکہ دیگر2میں سے مظفر احمد راٹھور کشمیر اور شیخ سمیر مہاراشٹرا کا رہنے والا ہے ۔

متعلقہ عنوان :