پیوٹن صدر ٹرمپ سے ملاقات کیلئے تیار ہیں، روسی حکومت

پیوٹن اگلے چند دنوں میں ٹرمپ کو منصب صدارت سنبھالنے پر مبارک باد کا ٹیلی فون بھی کریں گے،ترجمان

اتوار 22 جنوری 2017 11:50

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء) روسی حکومت کے مطابق صدر ولادیمیر پیوٹن نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق روسی حکومت کے ترجمان دمیتری پیسکوف کا کہنا تھا کہ ٹرمپ پیوٹن ملاقات اگلے چند روز یا چند ہفتوں کے دوران ممکن نہیں بلکہ اس کے لیے مہینے درکار ہوں گے ۔ترجمان نے کہا کہ صدرپیوٹن اگلے چند دنوں میں ڈونلڈ ٹرمپ کو منصب صدارت سنبھالنے پر مبارک باد کا ٹیلی فون بھی کریں گے۔