زیر آب ایک ہی سانس میں سائیکل پر طویل فاصلہ طے کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ

ہفتہ 21 جنوری 2017 23:57

زیر آب ایک ہی سانس میں سائیکل پر طویل فاصلہ طے کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ

ایک زیر آب سائیکلسٹ نے ایک ہی سانس میں ساکن سائیکل پر 2800 فٹ سے زیادہ فاصلہ طے کر کے نیا ریکارڈ بنا لیاہے۔
اطالوی ہومر لوسی نے پانی میں رہتے ہوئے ایک ہی سانس میں 2805 فٹ 1 انچ (855 میٹر) تک سائیکل چلائی۔

(جاری ہے)

ہومر نے یہ ریکارڈ پانی سے بھرے ہوئے ٹینک میں ساکن سائیکل پر 4 منٹ تک پیڈل چلاکر بنایا۔
ہومر نے یہ ریکارڈ اٹلی کے Lo Show Dei Record ہفتہ وار ویڈیو سیریز میں بنایا۔ یہیں پر اس نے 4 سال پہلے ایک ہی سانس میں 2516 فٹ 4 انچ (767 میٹر) کا فاصلہ طے کر کے پچھلا ریکارڈ بنایا تھا۔

متعلقہ عنوان :