ایف آئی اے نے لاء اینڈ جسٹس کمیشن کے نعیم اطہر کو حراست میں لے لیا

ہفتہ 21 جنوری 2017 23:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2017ء) ایف آئی اے نے لاء اینڈ جسٹس کمیشن آف سپریم کورٹ میں بطور ماہر مانیٹرنگ کام کرنے والے نعیم اطہر کو سپریم کورٹ کے سامنے سے گرفتار کر لیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتے کو دوپہر کے وقت ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے محمد اشرف نے دو دیگر اہلکاروں کے ہمراہ نعیم اطہر کو حراست میں لیا اور نامعلوم مقام کی جانب لے گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ نعیم اطہر مبینہ طور پر نامناسب سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔