ڈی جی رینجرزسندھ میجرجنرل محمدسعید کا سرحدی علاقوںکی مختلف فارورڈپوسٹوںکادورہ

ڈیوٹی پرمامورافسروںاورجوانوںسے ملاقات

ہفتہ 21 جنوری 2017 23:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2017ء)ڈی جی رینجرزسندھ میجرجنرل محمدسعیدنے سندھ کے سرحدی علاقوںکی مختلف فارورڈپوسٹوںکادورہ کیااورڈیوٹی پرمامورافسروںاورجوانوںسے ملاقات کی۔علاقہ کمانڈرزنے علاقائی صورتحال پرتفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ڈی جی رینجرزنے بارڈرپرتعینادافسروںاورجوانوںکے جذبے کوسراہاتے ہوئے کارکردگی پراطمینان کااظہارکیا۔ڈی جی رینجرزنے بارڈرایریامیںپاکستان رینجرزسندھ کے تحت چلنے والے مختلف فلاحی پراجیکٹس کابھی دورہ کیاجوکہ سندھ کے دورافتاء علاقوںمیںرہنے والے لوگوںکیلئے قائم کیے گئے ہیں۔ان پراجیکٹس میںاسکول اورمیڈیکل کی سہولیات شامل ہیں۔ڈی جی رینجرزنے اس موقع پران پراجیکٹس میںکام کرنے والے افرادکی خدمات کوبھی سراہا