صوبائی حکومت جوش و جذبے سے عوام کی خدمت کیلئے کوشاں ہے‘ عوام کی معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیئے کئی ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے‘ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

ہفتہ 21 جنوری 2017 23:04

حیدرآباد - (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2017ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت جوش و جذبے سے عوام کی خدمت کیلئے کوشاں ہے اور عوام کی معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیئے کئی ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے ۔ یہ بات انہوں گزشتہ روز سیوہن شریف ضلع جامشورو کے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

انہوں متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کو یقینی بنایا جائے جبکہ اس ضمن میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی ۔ وزیر علیٰ نے سیوہن شریف کے واٹر سپلائی پلانٹ کا بھی دورہ کیا جہاں پر متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ واٹر سپلائی پلانٹ میں صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں تاکہ عوام الناس کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جاسکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بوبک کے شہریوں کو بھی میٹھے اور صاف پانی کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ۔انہوں نے کہا کہ منچھر جھیل کو آلودگی سے بچانے کیلئے موثر انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے کوشاں ہے اور سرکاری محکموں میں نوکریاں دینے کیلئے اشتہارات دیے گئے ہیں جبکہ نوجوانوں کو چائیے کہ وہ درخواستیں دیں اور بیروزگار نوجوانوں کو اہلیت اور میرٹ کی بنیاد پر نوکریاں دی جائیں گی۔

قبل ازیں سیوہن پھنچنے پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا پیپلزپارٹی کے مقامی رہنمائو سردار سکندر راھپوٹو، رئیس امان اللہ شاہانی اور دیگر نے ان کا استقبال کیا ۔بعدازاں وزیر اعلیٰ نے بوبک کے چیئرمین مخدوم ضمیر عباسی کی اوطا ق پر منعقدہ چائے پارٹی میں بھی شرکت کی۔اس موقع پر ڈویزنل کمشنر حیدرآباد قاضی شاہد پرویز ، ڈی آئی جی حیدرآباد خادم حسین رند ، ڈی سی جامشورو منور علی مہیسر سمیت پیپلزپارٹی کے کارکنان اور عوام کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

متعلقہ عنوان :