سرتاج عزیز کی ڈونلڈٹر مپ کو امریکہ کے 45 ویں صدر کی حیثیت سے ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد
پاکستان نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ آزادی ‘ جمہوریت ‘ امن اور خوشحالی کے حوالے سے مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے ،خطے میں امن ‘ سلامتی اور استحکام کیلئے پاکستان اور امریکہ کے درمیان قریبی تعاون ناگزیر ہے،پاکستان اور امریکہ انسداد دہشت گردی ‘ سیکیورٹی ‘ تجارت اور دیگر شعبوں میں قریبی پارٹنر ہیںاور ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے رہے ہیں، مشیر خارجہ
ہفتہ 21 جنوری 2017 23:00
(جاری ہے)
نئی امریکی انتظامیہ کے تحت پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کے حوالے سے میڈیا کی جانب سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام اور حکومت امریکہ میں کامیابی سے حکومت کی تبدیلی کو خوش آمدید کہتے ہیں ا ور ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکہ کے 45 ویں صدر کی حیثیت سے ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
امریکہ کے نو منتخب صدر کے ساتھ وزیر اعظم نواز شریف کے دوستانہ اور گرم جوشی سے تبادلہ خیال کو یاد کرتے ہوئے مشیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ آزادی ‘ جمہوریت ‘ امن اور خوشحالی کے حوالے سے مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔ پاکستان اور امریکہ انسداد دہشت گردی ‘ سیکیورٹی ‘ تجارت ‘ سرمایہ کاری ‘ توانائی ‘ دفاع اور اسٹریٹجک ایشوز اور تعلیم کے ساتھ دیگر شعبوں میں قریبی پارٹنر ہیں اور ان شعبوں میں تعاون کی لمبی تاریخ رکھتے ہیں۔ امریکہ میں پاکستان کے کثیر تعداد میں تارکین وطن موجود ہیں جو دونوں ممالک کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ پاکستان تعلقات کو مزید بہتر کرنے کا خواہاں ہے اور اعلیٰ سطح کے تبادلوں کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پختہ یقین رکھتا ہے کہ‘ خطے کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اور وسائل اور مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کیلئے پاکستان اور امریکہ کا تعلق جاری رہنا چاہیے۔ …(رانا+ و خ)متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.