ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارت سنبھالتے ہی پاکستان میں ان کی چمچہ گیری شروع

muhammad ali محمد علی ہفتہ 21 جنوری 2017 20:51

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارت سنبھالتے ہی پاکستان میں ان کی چمچہ گیری شروع

لاہور (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 جنوری 2017ء) ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارت سنبھالتے ہی پاکستان میں ان کی چمچہ گیری شروع ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز امریکا کے 45 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا تھا۔ صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کو دنیا بھر سے مبارکبادوں کے پیغامات دیے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ پاکستان میں بھی یہ سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

پاکستان کے کئی شہروں میں ڈونلڈ ٹرمپ کے نام مبارکباد کے پیغامات کے بینرز دیکھے گئے ہیں۔ ان بینرز پر عوام کی جانب سے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کو عہدہ سنبھالے ایک روز ہوا ہے اور ابھی سے ان کی چمچہ گیری شروع کر دی گئی ہے۔بعض ذرائع کے مطابق اس خوشامدی بینر کو لگانے والے شہری کو دھمکیاں‌مل رہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :