پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کی حکومت جوش و جذبے سے عوام کی خدمت کیلئے کوشاں ہے ‘عوام کی معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیئے کئی ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے

ْوزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی سہیون شریف میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیتے بات چیت

ہفتہ 21 جنوری 2017 22:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کی حکومت جوش و جذبے سے عوام کی خدمت کیلئے کوشاں ہے او ر عوام کی معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیئے کئی ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے،وہ ہفتے کوسیوہن شریف ضلع جامشورو کے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کررہے تھے،انہوں متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کو یقینی بنایا جائے جبکہ اس ضمن کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،وزیر علیٰ نے سیوہن شریف کے واٹر سپلائی پلانٹ کا بھی دورہ کیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ واٹر سپلائی پلانٹ میں صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں، تاکہ عوام الناس کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جاسکے - انہوں نے بوبک کے شہریوں کو بھی میٹھا اور صاف پانی فراہم کرنے کا یقین دلایا - انہوں نے کہا کہ منچھر جھیل کو آلودگی سے بچانے کیلئے موثر انتظامات کئے جارہے ہیں - انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیئے کوشاں ہے اور سرکاری محکموں میں نوکریاں دینے کے لیئے اشتہارات دیے گئے ہیں نوجوانوں کو چائیے کہ وہ درخواستیں دیں بیروزگار نوجوانوں کو اہلیت اور میرٹ کی بنیاد پر نوکریاں دی جائیں گی، قبل ازیں سیوہن پھنچ نے پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا پیپلزپارٹی کے مقامی رہنمائو سردار سکندر راھپوٹو، رئیس امان اللہ شاہانی اور دیگر نے ان کا استقبال کیا، بعدازاں وزیر اعلیٰ نے بوبک کے چیئرمین مخدوم ضمیر عباسی کی اوطا ق پر منعقدہ چائے پارٹی میں شرکت کی، اس موقع پر ڈویزنل کمشنر حیدرآباد قاضی شاہد پرویز ، ڈی آئی جی حیدرآباد خادم حسین رند ، ڈی سی جامشورو منور علی مہیسر سمیت پیپلزپارٹی کے کارکنان اور عوام الناس موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :