ملتان میٹرو بس سسٹم کیلئے موبائل ایپ کی تیاری شروع کردی گئی
ہفتہ 21 جنوری 2017 22:25
ملتان ۔21جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2017ء) پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے ملتان میٹرو بس سسٹم کے لئے موبائل ایپ کی تیاری شروع کردی ہے جس کے ذریعے شہری بس کی لوکیشن، اسٹیشن پر آمد یا تاخیر کے اوقات کے حوالے سے لائیو معلومات حاصل کرسکیں گے۔ کسی بھی معلومات کے حصول کے لئے ہیلپ لائن 061-111-222-627 بھی دستیاب ہوگی۔ اس کے علاوہ ویب سائیٹ اور فیس بک کے ذریعے بھی پی ایم اے سے رابطہ کیا جاسکے گا اور تازہ ترین اپ ڈیٹ حاصل کی جاسکیں گی۔
میڈیا سے رابطہ کے لئے بھی یہی ذرائع استعمال ہوں گے۔دریں اثناء ملتان میں منتخب کئے گئے 11فیڈر روٹس پر بسیں چلانے کے پراجیکٹ پر بھی تیزی سے کام جاری ہے اور توقع ہے کہ آئندہ ماہ یہ بس سروس بھی عوام کی سہولت کے لئے دستیاب ہوگی۔(جاری ہے)
ان گیارہ روٹس پر226سٹاپس قائم کئے جائیں گے۔ ان مقامات کا انتخاب کرلیا گیا ہے جہاں خوبصورت انتظارگاہیں تعمیر کی جائیں گی۔
فیڈر بسوں کے 11روٹس پر226کیمرے بھی لگائے جائیں گے تاکہ بسوں کی نقل و حرکت کو چیک کیا جاسکے۔ یہ کیمرے کمانڈاینڈ کنٹرول سنٹر سے لنک ہوں گے۔ ان کیمروں کے حوالے سے سب سے اہم بات یہ سامنے آئی ہے کہ انہیں جرائم پر قابو پانے کے لئے بھی استعمال کیا جائے گا اور یہ ملتان سیف سٹی پراجیکٹ کا حصہ ہوں گے۔ ان روٹس پر چوری، ڈکیتی، رہزنی یا کسی بھی واردات کی صورت میں پولیس ان کیمروں سے فوٹیج حاصل کرسکے گی جس کے ذریعے جرائم پیشہ افراد تک پہنچنے میں مدد مل سکے گی۔پی ایم اے کی موبائل ایپ میٹرو بسوں اور فیڈر بسوں دونوں کے لئے مدد گار ثابت ہوگی۔فیڈر بسوں کی چوڑائی اڑھائی میٹر اور لمبائی 8میٹر ہوگی جبکہ ایک بس میں 45افراد سفر کرسکیں گے۔ان ائیرکنڈیشنڈ بسوں کا کلر بھی سرخ ہوگا۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.