نویں قومی جونیئر انڈر 21 سنوکر چیمئپن شپ شروع، عمرفاروق، محمدسبحان، رئیس علی، محمدرفیق، حارث طاہر اور سعود خان پری کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے

ہفتہ 21 جنوری 2017 21:55

نویں قومی جونیئر انڈر 21 سنوکر چیمئپن شپ شروع، عمرفاروق، محمدسبحان، ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2017ء) پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن (پی بی ایس ای) کے زیر اہتمام جوبلی انشورنس نویں قومی جونیئر انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ شروع ہو گئی، عمرفاروق، محمدسبحان، رئیس علی، محمدرفیق، حارث طاہر اور سعودخان پری کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد، سنوکر ہال میں شروع ہونے والی چیمپئن شپ کے ابتدائی روز لاسٹ 32 رائونڈ میچز ہوئے، آٹھ کھلاڑی اپنے اپنے حریفوں کو ہرا کر پری کوارٹرفائنل میں پہنچنے جبکہ 8 کھلاڑیوں کو واک اوور ملا۔

عمرفاروق نے محمدحارث کو 3-0، محمدسبحان نے محمدشہباز کو 3-2، رئیس علی اوسامہ نے طلال نواز کو 3-1، محمدرفیق نے بلال کو 3-0، حارث طاہر نے محمدعارف کو 3-0، سعودخان نے جنیداختر کو 3-0 جبکہ عثمان خورشید نے محمدمحمود کو 3-1 فریمز سے ہرایا، رابش پرویز، فہدغفار، محمدآفتاب، عثمان احمد، نسیم اختر، محمداعظم، صعیب عثمان، شیخ احمد اور عثمان احمد کو حریفوں کے خلاف واک اوور ملا۔

متعلقہ عنوان :