Live Updates

پتلی گلی سے نکل کر وزیر اعظم بننے کا دور ختم ہو چکا ہے ‘ عمران خان سن لیں دھر نوں اور کنٹینرز پر چڑ ھنے سے کوئی وزیر اعظم نہیں بنتا ‘بلاول بھٹوسے کہو وہ اخلاقیات کی پاسداری کر ے‘ ہمیں تخت لاہور کا طعنہ دینے والے شہر قائدپر توجہ دیں ‘ نوازشر یف نے خود کو احتساب کیلئے پیش کر دیا ، 2018میں عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے فیصلہ کر یں گے و ہ کس کو اقتدار میں لانا چاہتے ہیں ‘2018 تک ملک میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ کے جن کو بوتل میں بند کر دینگے ، قوم سے عام انتخابات میں کیے جانیوالے وعدوں کو پورا کیا جائیگا

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز شر یف کی میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 21 جنوری 2017 18:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی میاں حمزہ شہباز شر یف نے کہا ہے کہ پتلی گلی سے نکل کر وزیر اعظم بننے کا دور ختم ہو چکا ہے ‘عمران خان سن لیں دھر نوں اور کنٹینرز پر چڑ ھنے سے کوئی وزیر اعظم نہیں بنتا ‘بلاول بھٹوسے کہو وہ اخلاقیات کی پاسداری کر ے ، ہمیں تخت لاہور کا طعنہ دینے والے شہر قائدپر توجہ دیں ‘وزیر اعظم نوازشر یف نے خود کو احتساب کیلئے پیش کر دیا ہے 2018میں عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے فیصلہ کر یں گے و ہ کس کو اقتدار میں لانا چاہتے ہیں ‘وزیر اعلی پنجاب عوام کو صحت سمیت دیگر سہولتوں کی فراہمی کیلئے اقدامات کیلئے روزانہ اجلاس کرتے ہیں اور اس میں کوئی شک نہیں کہ حقائق سے نظر یں نہیں چرانی چاہئیں ‘2018تک ملک میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ کے جن کو بوتل میں بند کر دیں گے اور قوم سے عام انتخابات میں کیے جانیوالے وعدوں کو پورا کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو یہاںمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز شر یف نے کہا کہ وزیر اعظم نوازشر یف نے پانامہ کا معاملہ سامنے آنے کے بعد خود اور اپنے خاندان کو احتساب کیلئے پیش کر دیا ہے اور وزیر اعظم نے اپنا مستقبل سپر یم کورٹ کو سونپ دیا ہے اور اب وہاں ہی پانامہ کا فیصلہ ہونا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ الزام تر شیوں کی سیاست کی ہے مگر الزام تر شیوں سے کبھی کوئی لیڈر نہیں بنا سکتا اور اب پتلی گلی سے نکل کر وزیر اعظم بننے اور ٹانگیں کھنچنے کا دور ختم ہوچکا ہے عوام اب ترقی چاہتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اقتدار میں آنے کے تمام خواب چکنا چور ہو چکے ہیں اور احتساب کی بات کر نیوالے عمران خان نے خیبر پختونخواہ میں احتساب کمیشن کا جو حال کیا ہے وہ بھی سب کے سامنے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت نے نہ صرف تمام چیلنجز کو قبول کیا ہے بلکہ انکی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر رہے ہیں اور عام انتخابات 2013میں قو م سے جتنے بھی وعدے کیے انکو پورا کیا جارہا ہے ملک میں لوڈشیڈ نگ میں کمی آچکی ہے اور 2018تک ملک میں لوڈشیڈ نگ کا جن ہمیشہ کیلئے بوتل میں بند کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کو مشورہ دوں گا وہ اخلاقیات کا دامن نہ چھوڑے اور ووٹ الزام تر شیوں پر نہیں کار کردگی پر ووٹ دیں گے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات