نااہل ایم این اے صدیق بلوچ کی سرکاری تقریب میں شرکت،اپوزیشن کی تنقید

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 21 جنوری 2017 17:00

نااہل ایم این اے صدیق بلوچ کی سرکاری تقریب میں شرکت،اپوزیشن کی تنقید

لودھراں(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21جنوری2017ء) : مسلم لیگ(ن)کے حلقہ این اے154سے نااہل رکن قومی اسمبلی صدیق بلوچ نےآج سرکاری تقریب میں شرکت کی۔جس پرتحریک انصاف نے شدید تنقید کی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے الزام عائد کیاہے کہ قانونی قواعدو ضوابط کے تحت صدیق بلوچ نااہل ہونے کے بعد کسی سرکاری تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت نہیں کرسکتے۔ واضح رہے (ن)لیگی ایم این اے صدیق بلوچ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل جہانگیرترین کی درخواست پرنااہل ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :