کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اوراس کے بغیر یہ ملک نامکمل ہے‘ پاکستان میں ’’ک‘‘ کشمیر کا ہے‘ہمیں یہ بات لوگوں کو سمجھانی ہے ‘ کشمیر کی آزادی کیلئے متحدو بیدار کرنا ہے‘ مظلوم کشمیری مسلمان میدانوں میں قربانیاں پیش کر رہے اور ہمیں پکار رہے ہیں‘ کشمیر‘ فلسطین ، برما سمیت جن خطوں و علاقوںمیںمسلمانوںکا خون ناحق بہایا جارہا ہے ان کی مدد کرنا پوری مسلم امہ پر فرض ہے
چیئرمین تحریک آزادی جموں کشمیر عبدالعزیزعلوی کی بات چیت
ہفتہ 21 جنوری 2017 14:53
(جاری ہے)
سال 2017ء کشمیر کے نام کرنے کا مقصد مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرنا ہے۔
چاروں صوبوں و آزاد کشمیر میں بڑے پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا۔ کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے‘ کشمیریوں کو غاصب بھارت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے ۔اقوام متحدہ اسلام اورمسلمانوں کے خلاف کام کرتی ہے مسلمانوں کو اپنے مسائل حل کرنے کے لیے اتحادبنانے ہوں گے کشمیریوں نے قربانیوں کی انتہا کر دی ہے۔ پاکستانی حکمران کس چیز کا انتظار کر رہے ہیں انہیں مظلوم کشمیریوںکو اس بات کا یقین دلانا چاہیے کہ وہ انہیں غاصب بھارت کے مقابلہ میں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ یہ ہمارا دینی فریضہ ہے۔ آج ہم یہ آواز بلند کرتے ہیں اسی لئے دشمن قوتیں ہمارا وجود برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ انہیں ہمار ے بولنے سے سخت تکلیف ہوتی ہے۔ وہ ہمارے خلاف جھوٹا اور بے بنیاد پروپیگنڈا کرتے ہیں لیکن ہمیں ان باتوں کی پرواہ نہیں ہے۔ ہم ان شاء اللہ دین اسلام کی دعوت اور خدمت انسانیت کا کام جاری رکھیں گے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان ایک آزاد و خودمختار ملک اور اللہ تعالیٰ کا بہت بڑا انعام ہے۔ جہاں جہاں مسلمانوں کی عزتیں و حقوق اور آزادیاں محفوظ نہیں ہیں اور مسلمانوںکا قتل کیا جارہا ہے ہمیں ان کا خون محفوظ بنانے کیلئے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا ہے۔ بیرونی قوتوں کی شروع دن سے کوشش رہی ہے کہ کلمہ گو مسلمانوں کاسازشوںکا شکار کر کے انہیں آپس میںلڑایا جائے۔ یہ یہودیوں کا پرانا طریقہ ہے‘ وہ باہم دشمنیاں پروان چڑھا کر اپنے مذموم ایجنڈے پورے کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔خلفائے راشدین کے ادوار میں صلیبی ویہودی پوری قوت استعمال کرنے کے باوجود مسلمانوں کے بڑھتے قدموں کو نہیں روک سکے تھے۔اپنی ان سازشوں میں ناکامی پر مسلمانوں میں تکفیر اور خارجیت کا فتنہ کھڑا کیا گیا۔انہوںنے کہاکہ مسلمان تو ایک طرف اسلام نے مسلمانوں کیخلاف جنگ میں شریک نہ ہونے والے کفار کے جان و مال کے بھی تحفظ کا حکم دیا ہے۔ کسی مسلمان ملک میں اگر کسی کافر کو قتل کیا جاتا ہے تو اس کیلئے بھی اسلام نے سخت سزا مقرر کی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.