ہم سب ملک کر نیا امریکہ بنائیں گے،ہمارا عزم سب سے پہلے امریکہ ہے،ڈونلڈ ٹرمپ
کالا ہو یا گورا سب کا خون سرخ ہے،ہمیں بہت سے مسائل اور چیلنجز کا سامنا ہے،ہم دنیا اور امریکی عوام کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے کریں گے اسٹبلشمنٹ نے اپنا تحفظ کیا، اب کسی کو خوف کی ضرورت نہیں ،ہم صرف اپنے مستقبل پر نظر رکھیں گے ، ایک نیا ویژن لے کر آگے بڑھیں گے، وہی کریں گے جس سے امریکہ اور امریکی عوام کا مفاد وابستہ ہو، امریکی صدر تمام ملکوں سے دوستی کریں گے، امریکہ میں نوکریوں کا دفاع کریں گے،دنیا سے انتہا پسندی کا خاتمہ کیا جائے گا، ہم وہ نہیں جو صرف باتیں کرتے ہیں ، کام کرکے دکھائینگے ، حلف برداری تقریب سے ٹرمپ کا خطاب
جمعہ 20 جنوری 2017 23:24
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اسٹبلشمنٹ نے اپنا تحفظ کیا امریکہ کے عوام کا تحفظ نہیں کیا،امریکی شہری ملک کی تعمیر نو اور قومی کوششوں میں شریک ہوں۔
انہوں نے صدر اوبامہ اور مشیل اوبامہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایک انتظامیہ آرہی ہے اور دوسری انتظامیہ جارہی ہے،طاقت عوام کو منتقل کی جارہی ہے عوام ملک کو سنبھالیں گے اور کنٹرول کریں گے،امریکی عوام ہی اس ملک کے سربراہ اور رہنما ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ امریکیوں کو اپنے بچوں کے لئے اچھے سکول اور اچھے حالات چاہئیں ہمیں بہت چیلنجز کا سامنا ہوگا سب کو کہنا چاہتا ہوں کہ امریکہ آپ سب کا ہے،امریکہ سب سے پہلے ہے،آج چند مقامات کے سوا پورے امریکہ میں لوگ خوشیاں منا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کو منشیات اور سماج دشمن عناصر جیسے مسائل کا سامنا ہے،سیاستدانوں نے ترقی کی لیکن ملک سے روزگار ختم ہوا،فیکٹریاں بند ہوگئیں،ہم واشنگٹن ڈی سی سے طاقت عوام کو منتقل کریں گے،ہم صرف امریکہ کے مستقبل پر نظر رکھیں گے اور ایک نیا ویژن لے کر آگے بڑھیں گے،ہم وہی کریں گے جس سے امریکہ اور امریکی عوام کا مفاد وابستہ ہو۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی سرحدوں کی بجائے دوسروں کی سرحدوں کی حفاظت کی،اب کسی کو خوف نہیں ہونا چاہئے،ہم سب کو تحفظ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم کسی پر اپنا نظریہ مسلط نہیں کرنا چاہتے،ہم اپنی مدد آپ کے تحت اپنے ملک کی تعمیر نو کریں گے،ہم دہشتگردی کے خلاف کام کریں گے ،باتیں کرنے کا وقت ختم ہوگیا،اب کام کرنے کا وقت آگیا ہے،میں ان سیاستدانوں کی طرح نہیں جو صرف باتیں کرتے ہیں اور کام نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ میں مڈل کلاس کو گھروں سے محروم کردیاگیا۔انہوں نے کہا کہ دنیا سے انتہا پسندی کا خاتمہ کیا جائے گا،ہم اپنے مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے تمام ملکوں سے دوستی کریں گے،ہم امریکہ میں نوکریوں کا دفاع کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ہم کالے اور سفید سب کو سوچنا ہوگا کہ سب کا خون سرخ ہے،ہم سب مل کر امریکہ کو محفوظ اور عظیم بنا سکتے ہیں،ہم امیگریشن،ٹیکس ،تجارت،خارجہ امور کو ایسا بنائیں گے کہ امریکیوں کو فائدہ پہنچے ہمارا عزم سب سے پہلے امریکہ ہے اس عزم کی حکمرانی ہوگی۔(ولی)متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
-
ارجنٹائن کا انٹرپول سے ایرانی وزیر داخلہ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ
-
اطالوی شہر وینس کا سیاحت کے حوالے سے اہم فیصلہ
-
اسرائیل نے رفاح پرزمینی حملے کی تیاری کرلی
-
بنگلہ دیش کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 42ڈگری سے متجاویز
-
امریکی جامعات میں جو ہورہا ہے وہ خوفناک ہے، نیتن یاہو
-
یہودیوں کا مذہبی تہوار، سیکڑوں یہودیوں کامسجد اقصی پر دھاوا، فلسطینیوں کو نکال دیا
-
شاہ سلمان بن عبدالعزیزطبی معائنے کیلئے اسپتال میں داخل
-
یونانی شاہی جوڑے کا شادی کے 14سال بعد علیحدگی کا اعلان
-
روس نے خلا میں ہتھیار رکھنے سے متعلق قرارداد ویٹو کردی
-
امریکا، اسقاطِ حمل پرپابندی کے خاتمے کا بل منظور
-
پینٹاگون نے ٹیکٹیکل میزائل یوکرین منتقل کردیے، روسی میڈیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.