حکومت پنجاب کے اقدامات سے بین الاصوبائی ہم آہنگی کو فروغ ملا ہے‘رضا گیلانی

جمعہ 20 جنوری 2017 22:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء) وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی پالیسیوں سے بین الاصوبائی ہم آہنگی کو فروغ ملا ہی- اسی طرح دیگر وفاقی اکائیوں کو یہ پیغام ملا ہے کہ پنجاب کے عوام اور حکومت پورے ملک کے لئے سوچتے ہیں اور اس طرح قومی یکجہتی کے جذبات پروان چڑھے ہیں جس سے فیڈریشن مضبوط ہوئی ہی-یہ بات صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن سید رضا علی گیلانی نے مختلف جامعات کے طالب علموں کی صوبہ بلوچستان کے دورے سے واپسی کے بعد جامعہ پنجاب کے اعزازی ہال میں ملاقات کے دوران کہی- انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے صوبہ بلوچستان کے طالب علموں کو تعلیم کے مواقع کیا- انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے صوبہ بلوچستان کے طالب علموں کو تعلیم کے مواقع مہیا کرکے انہیں یہ موقع فراہم کیا ہے کہ وہ تعلیم کو ترقی کا زینہ بنائیں- اس طرح جمہوریت نے پورے ملک کے عوام کو اکٹھا کیا ہے اور سب کو یہ پیغام ملا ہے کہ ہم ایک ہیں- انہوں نے کہا کہ سی پیک کی بدولت صوبہ بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کا نیا سفر شروع ہوچکا ہی- اب لوگوں کی آنکھوں میں امید کے دیئے روشن ہیں- انہیں پتا ہے کہ پاکستان کا معاشی مستقبل محفوظ ہے اور گوادر کی بدولت ترقی و خوشحالی کا نیا سفر شروع ہوچکا ہی- صوبائی وزیر رضا گیلانی نے کہا کہ نوجوانوں کے وفود کے تبادلوں سے عوام کے درمیان محبتوں کا نیا سفر شروع ہوا ہی- انہوں نے کہا کہ پنجاب کی جانب سے گزشتہ 6سالوں کے دوران نیشنل فنانس کمیشن ایوارڈ کے تحت بلوچستان کو 66ارب اضافی مہیا کئے گئے ہیں تا کہ بلوچستان کے عوام کی خوشحالی کے عمل کو مزید مہمیز ملی- ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں بسنے والا ہر فرد خوشحال ہو اور ترقی کری-انہوں نے کہا کہ سی پیک میں تعلیم و صحت کے منصوبے بھی شامل ہیں- اب بلوچستان کے عوام کو عالمی معیار کی اعلی تعلیم ملے گی اور گوادر پاکستان کا بہترین شہر ہوگا جہاں پر دبئی سے ڈبل سہولیات ہوں گی- اس موقع پر بلوچستان کے دورہ سے واپس آنے والے طالب علموں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام مہمان نواز، مخلص اور پرخلوص ہیں جن کے دلوں میں پاکستان سے محبت کے جذبات موجزن ہیں- انہوں نے کہا کہ دونوں صوبوں کے طالب علموں کے وفود کے تبادلوں سے نوجوان نسل کو ایک دوسرے کو سمجھنے کا موقع ملے گا-

متعلقہ عنوان :