ہیپاٹائٹس پروگرام کے تحت تمام سینٹرز پر معیاری ادویہ فراہم کی جاتی ہیں ، ترجمان پروگرام ہیپاٹائٹس سے پاک سند ھ

جمعہ 20 جنوری 2017 22:45

سکھر۔ 20جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) وزیر اعلیٰ سندھ کے پروگرام ہیپاٹائٹس سے پاک سندھ پروگرام حیدرآباد کے ترجمان نے بعض اخبارات میں ہیپاٹائٹس سینٹر خیرپور میں مریضوں کو غیر معیاری ادویہ فراہم کرنے کے حوالے سے شائع ہونے والی خبروں کو سراسر بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی قرار دیا ہے ۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق ترجمان نے کہا کہ ہیپاٹائٹس پروگرام کے تحت تمام سینٹرز پر معیاری ادویہ فراہم کی جاتی ہیں جس کے خاطر خواہ نتائج حاصل ہورہے ہیں ،ڈاکٹر عبدالخالق شیخ کی سربراہی میں ہیپاٹائٹس سینٹرز کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے جہاں بچوں کو ہیپاٹائٹس سے بچائو کے ٹیکے بھی لگائے گئے ہیں جبکہ دوائوں کی خریداری سے ہیپاٹائٹس پروگرام کا کوئی واسطہ نہیں دوائوں کی خریداری کراچی کی ہوتی ہے ترجمان نے مزید بتایا کہ ہیپاٹائٹس پروگرام کے تحت خیرپور میں ہیپاٹا ئٹس سی کے 1357 جبکہ بی کے 4964 مریضوں کو رجسٹرڈ کیا گیا جن میں سے ہیپاٹائٹس بی کے 12522 مریضوں اور ہیپاٹائٹس سی کے 3696 مریضوں کو مکمل علاج معالجے کی سہولت فراہم کی گئی جبکہ ہیپاٹائٹس سی کے 561 مریضوںاور 1041 ہیپاٹائٹس بی کے مریضوں کا علاج جاری۔