سینئر صحافی زاہد حسین کرانی کی خوش دامن سپردخاک

جمعہ 20 جنوری 2017 22:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء)سینئر صحافی زاہد حسین کرانی کی خوش دامن کو جمعہ کی شب داؤدی بوہرہ سخی حسن کے قریب قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا،اس سے قبل مرحومہ کی نماز جنازہ قبرستان سے متصل مسجد میں ادا کی گئی ،مرحومہ طویل عرصے سے بیماری کے سبب جمعہ کی شام انتقال کرگئیں تھیں،مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے سوئم اتوار 22 جنوری بعد نماز مغرب داؤدی بوہرہ حسامیہ مسجد عقب ڈولمن مال حیدری نارتھ ناظم آباد میں ہوگا،مرحومہ نے ایک بیٹی 2 نواسوں اور ایک نواسی کو سوگوار چھوڑا ہے ،دریں اثناء صحافیوں کی بڑی تعداد نے ذاہد حسین کرانی سے ان کی خوش دامن کے انتقال پر تعزیت اور مرحومہ کی مغفرت کی دعا کی ہے