ٹرمپ کی تقریب حلف برداری ، سابق صدور جارج ڈبلیو بش ،بل کلنٹن ،جمی کارٹر اور مدمقابل امیدوار ہیلری بھی موجود تھیں

جمعہ 20 جنوری 2017 22:11

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء) نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں سابق صدور جارج ڈبلیو بش ،بل کلنٹن اور ٹرمپ کی مدمقابل امیدوار ہیلری کلنٹن بھی موجود تھیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں باراک اوباما انکی اہلیہ مشیل اوباما ، سابق صدور جارج ڈبلیو بش ،جمی کارٹر،بل کلنٹن اور ٹرمپ کی مدمقابل امیدوار ہیلری کلنٹن اور دیگر سیاسی و سماجی رہنمائوں سمیت لاکھوں افراد نے شرکت کی ۔سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جان رابرٹس نے ڈونلڈ ٹرمپ سے حلف لیا ۔