ڈونلڈ ٹرمپ نے 45ویں امریکی صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 20 جنوری 2017 22:07

ڈونلڈ ٹرمپ نے 45ویں امریکی صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20جنوری2017ء) ڈونلڈ ٹرمپ نے 45ویں امریکی صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے. تفصیلات کے مطابق امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن کے وائٹ ہاوس میں منعقدہ تقریب صدارت کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے 45ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھایا ہے۔ امریکا کے چیف جسٹس نے ڈونلڈ ٹرمپ سے حلف لیا۔ اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کے سامنے بہت سے چیلنجز ہیں۔

تاہم امید ہے کہ وہ اپنے کیے ہوئے وعدے پورے کر پائیں گے۔

(جاری ہے)

ڈونلڈ ٹرمپ نے اقتدار کی پرامن منتقلی پر بارک اوبامہ اور ان کی اہلیہ مشعل اوبامہ کا شکریہ ادا کیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ ہمیشہ سے واشنگٹن میں موجود ایک ٹولہ اقتدار پر قابض رہا۔ تاہم اب پہلی مرتبہ وہ اقتدار وائٹ ہاوس سے عوام میں منتقل کرنے جا رہے ہیں۔ اب کوئی حکومت عوام کو قابو میں نہیں رکھے گی بلکہ اب عوام حکومت کو سنبھالے گی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریب میں شرکت کرنے والے لاکھوں افراد کا بھی شکریہ ادا کیا اور عوام سے بہتر تعلیم اور صحت کی سہولیات اور روزگار فراہم کرنے کا وعدہ پورے کرنے کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :