سیالکوٹ،مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے کار سوار کو زخمی کر دیا

جمعہ 20 جنوری 2017 22:03

سیالکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے کار سوار کو زخمی کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ مراد پور کے علاقہ کلووال روڈ کھمبرانوالہ نہر کے پرانے پل کے قریب گزشتہ رات گئے نامعلوم ڈاکوئوں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے کار سوار 35سالہ عمران ولد غلام حیدر کو شدید زخمی کر دیا۔

(جاری ہے)

اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو1122کی ایمبولینس نے مریض کو گدھارے والی پلی کے قریب مہران کار سے وصول کر کے ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا۔لواحقین کے مطابق عمران اپنے دوست کے ہمراہ کپوروالی کی طرف جارہاتھا ۔عمران کو گولی ریڑھ کی ہڈی میں لگی۔

متعلقہ عنوان :