رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم الاعیسیٰ وفد کے ہمراہ پانچ روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

جمعہ 20 جنوری 2017 21:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء) رابطہ عالم اسلامی کے مرکزی جنرل سیکرٹری شیخ ڈاکٹر محمدبن عبدالکریم الاعیسیٰ وفد کے ہمراہ پاکستان کے پانچ روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ و سیکرٹری جنرل جمعیت علماء اسلام مولانا عبدالغفور حیدری نے بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر وفد کا استقبال کیا ۔

(جاری ہے)

وفد اپنے پانچ روزہ دورے کے دوران اہم ملکی و قومی شخصیات سے ملاقاتیں کرے گا۔ملاقاتوں کے دوران اُمت مسلمہ کو درپیش مسائل کا بغور جائزہ لیا جائے گا۔اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدر ی نے کہا کہ اُمت مسلمہ کو جو مسائل درپیش ہیں انہیں حل کرنے کیلئے اُمت مسلمہ کا اتحاد انتہائی ضروری ہے اور پاکستان اس سے بخوبی آگاہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ شیخ ڈاکٹر محمدبن عبدالکریم الاعیسیٰ نے مسلم امہ کو درپیش مسائل کے حل کی جو تحریک شروع کی ہے اس کا مقصد عالم اسلام کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا ہے ۔

متعلقہ عنوان :