الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 55 بدین میں ضمنی انتخاب کا جاری شیڈول معطل کر دیا

جمعہ 20 جنوری 2017 21:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء) الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 55 بدین میں ضمنی انتخاب کا جاری شیڈول معطل کر دیا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق الیکشن کمیشن نے ہائی کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں اپنے 30 دسمبر 2016ء اور 5 جنوری 2017ء کو جاری کئے گئے دونوں نوٹیفکیشن واپس لے لئے ہیں۔ 30 دسمبر کے نوٹیفکیشن میں اس حلقہ سے منتخب رکن بشیر احمد ہالیپوتہ کی رکنیت ختم کی تھی جبکہ 5 جنوری 2017ء کو اس حلقہ میں ضمنی انتخاب کیلئے شیڈول جاری کیا تھا۔ کمیشن نے اب یہ دونوں نوٹیفکیشن واپس لے لئے ہیں۔