امدادی کاروائیوں کے دوران فنی خرابی کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر کی خرابی کسی حادثہ کے موجب نہیں بنی، تمام افراد محفوظ

جمعہ 20 جنوری 2017 21:55

کوئٹہ۔20جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے امدادی کاروائیوں کے دوران فنی خرابی کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر جس میں صوبائی وزیر پی ڈی ایم اے میرسرفراز بگٹی، میردانش لانگو اور دیگر افراد بھی سوار تھے کی بحفاظت لینڈنگ پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ کے شکرگزار ہیں کہ ہیلی کاپٹر کی خرابی کسی حادثہ کے موجب نہیں بنی اور تمام افراد محفوظ رہے۔ وزیراعلیٰ نے صوبائی وزیرداخلہ سے فون پر رابطہ کرکے ان سے ان کی خیریت دریافت کی اور صوبائی وزیر کی حفاظت اور درازی عمر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :