پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تعلیم رابطوں کا اہم ذریعہ ہے ،ْ آسٹریلین ہائی کمشنر

آسٹریلیا کے تعلیمی اداروں میں پاکستانیوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ انتہائی حوصلہ افزاء ہے ،ْ مار گریٹ ایڈمسن

جمعہ 20 جنوری 2017 21:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء) پاکستان میں متعین آسٹریلین ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے کہا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تعلیم رابطوں کا اہم ذریعہ ہے،آسٹریلیا کے تعلیمی اداروں میں پاکستانیوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ انتہائی حوصلہ افزاء ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو یہاں آسٹریلیا میں پبلک ہیلتھ،گورننس،مائننگ،آبی وسائل،مینجمنٹ،ایگریکلچر،رورل ڈویلپمنٹ، ایگری بزنس کے شعبوں میں تعلیم مکمل کرنے والے 107پاکستانی ماسٹر گریجویٹس اور 40شارٹ کورس گریجویٹس میں تعریفی اسناد تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد نے اس موقع پر آسٹریلیا ایوارڈز پروگرام کے ذریعے پاکستان کی ترقی میں آسٹریلیا کے تعاون کو خیر مقدم کیا۔ڈاکٹر مختار نے کہا کہ آسٹریلیا ان ایوارڈز کے زریعے پاکستانی پروفیشنلز کو موقع فراہم کر رہا ہے۔دونوں ملک تعلیمی سیکٹر میں تعاون کر رہے ہیںآسٹریلیا ایوارڈز آسٹریلین حکومت کی پاکستان کیساتھ طویل المدتی امدادی پارٹنرشپ کا مرکزی ستون ہے۔

متعلقہ عنوان :