پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چھاپے،ایم ایم عالم روڈپر کیفے چاکلیٹ روم مزاحمت کے بعد سیل
فوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزی، کیفے اپ سٹیرزکو 25ہزار، سیکنڈکپ 20ہزار،شہر بھر میں مجموعی طور پر 58ہزار کے جرمانے
جمعہ 20 جنوری 2017 20:58
(جاری ہے)
پنجاب کالج کیمپس 4کی کینٹین کوملازمین کی ناقص جسمانی حالت، اشیاء پر تاریخ اجراء کا ٹیگ موجود نہ ہونے اور صفائی کے ناقص حالات کی بنا پر 5ہزار روپے جرمانہ کیا۔ شالیمار ٹائون اور علامہ اقبال ٹائون میں خان نان شاپ کو پراسیسنگ ایریا میں کیمیکل موجود ہونے، اشیاء پر تاریخ اجراء کا ٹیگ موجود نہ ہونے اور جگہ جگہ مکڑی کی جالوں کی موجودگی کی وجہ سے 5ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔
شالیمار لنک روڈ پرحاجی عمر سلطان ہوٹل کو پانی کی نکاسی کے ناقص انتظامات، واشنگ ایریا گندہ ہونے، کھلی نالیوں اور جگہ جگہ مکڑی کے جالوں کی موجودگی کی وجہ سے 2ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔گلبرگ ٹائون میںایم ایم عالم پر واقع کیفے چاکلیٹ روم کو ناقص صفائی ، فوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزی اور شراب کی بوتلوں کی موجودگی پر سیل کر دیا گیا۔ جیل روڈ پر واقع دی کیفے اپ سٹیئرز (The Cafe Upstairs) کو کھلے کوڑا دانوں، اشیاء پر تاریخ اجراء کا ٹیگ موجود نہ ہونے، ایکسپائرڈ چٹنی، ٹوٹے پھوٹے فریزرز ، انسیکٹ کلر خراب ہونے اور حشرات کی روک تھام کے نامناسب انتظامات کی بنا پر 25ہزار روپے جرمانہ اور زائد المعیاد اشیاء کو موقع پر ضائع کر دیا۔مین بلیو ارڈ گلبرگ میں واقع سیکنڈ کپ کیفے کو نامناسب سٹوریج ، اشیاء پر نامناسب ٹیگنگ،صفائی کے انتہائی ناقص حالات، کھلی نالیاں اور احاطے میں فالتو سامان کی موجودگی کی وجہ سے 20ہزار روپے جرمانہ عائد کیااور بہتری کے لیے 3دن کا نوٹس جاری کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
حکومت کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پر پیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی وارننگ
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.