پنجاب فوڈ اتھارٹی کاچھاپہ،ایم ایم عالم روڈپرکیفےچاکلیٹ روم سیل
فوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزی،کیفے اپ سٹیرزکو25ہزار،سیکنڈکپ 20ہزار،شہر بھرمیں مجموعی طورپر58ہزارکے جرمانے
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 20 جنوری 2017 20:04
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20جنوری2017ء) :وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر صحت مند پنجاب پروگرام کی کامیابی اور عوام کو صحت مند خوراک کی فراہمی کے لیے صوبہ بھر میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیاں تیزی سے جاری ہے ۔اس سلسلے میں علامہ اقبال ٹاؤن کی ٹیم نے خیابانِ جناح میں فوڈسٹریٹ کو7upکی زائدالمعیاد بوتلوں، ککنگ ایریا میں کپڑوں کی موجودگی، کھلے گندے کوڑا دانوں اور اوپن ڈرینز کی وجہ سے 10ہزار روپے جرمانہ عائد کیااور زائد المعیاد اشیاء اور ناقص معیار کے تیل کو موقع پر ضائع کر دیا۔
سمن آباداور راوی ٹاؤن میں فوڈ کاٹیج کو کھلے کوڑا دانوں، اشیاء پرایم آر ڈی ٹیگ موجود نہ ہونے اور کھانے پینے کی اشیاء کو ڈھانپ کر نہ رکھنے کی وجہ سے 3ہزار روپے جرمانہ کیا۔(جاری ہے)
پنجاب کالج کیمپس 4کی کینٹین کوملازمین کی ناقص جسمانی حالت، اشیاء پر تاریخ اجراء کا ٹیگ موجود نہ ہونے اور صفائی کے ناقص حالات کی بنا پر 5ہزار روپے جرمانہ کیا۔ شالیمار ٹاؤن اور علامہ اقبال ٹاؤن میں خان نان شاپ کو پراسیسنگ ایریا میں کیمیکل موجود ہونے، اشیاء پر تاریخ اجراء کا ٹیگ موجود نہ ہونے اور جگہ جگہ مکڑی کی جالوں کی موجودگی کی وجہ سے 5ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔
شالیمار لنک روڈ پرحاجی عمر سلطان ہوٹل کو پانی کی نکاسی کے ناقص انتظامات، واشنگ ایریا گندہ ہونے، کھلی نالیوں اور جگہ جگہ مکڑی کے جالوں کی موجودگی کی وجہ سے 2ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔گلبرگ ٹاؤن میں ایم ایم عالم پر واقع کیفے چاکلیٹ روم کو ناقص صفائی ، فوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزی اور شراب کی بوتلوں کی موجودگی پر سیل کر دیا گیا۔ جیل روڈ پر واقع دی کیفے اپ سٹیئرز کو کھلے کوڑا دانوں، اشیاء پر تاریخ اجراء کا ٹیگ موجود نہ ہونے، ایکسپائرڈ چٹنی، ٹوٹے پھوٹے فریزرز ، انسیکٹ کلر خراب ہونے اور حشرات کی روک تھام کے نامناسب انتظامات کی بنا پر 25ہزار روپے جرمانہ اور زائد المعیاد اشیاء کو موقع پر ضائع کر دیا۔مین بلیو ارڈ گلبرگ میں واقع سیکنڈ کپ کیفے کو نامناسب سٹوریج ، اشیاء پر نامناسب ٹیگنگ،صفائی کے انتہائی ناقص حالات، کھلی نالیاں اور احاطے میں فالتو سامان کی موجودگی کی وجہ سے 20ہزار روپے جرمانہ عائد کیااور بہتری کے لیے 3دن کا نوٹس جاری کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.