حریت رہنما یاسین ملک کوبھارتی فورسز نے پھرحراست میں لے لیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 20 جنوری 2017 16:55

حریت رہنما یاسین ملک کوبھارتی فورسز نے پھرحراست میں لے لیا

سرینگر(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20جنوری2017ء):مقبوضہ کشمیرمیں حریت رہنمایاسین ملک کو بھارتی فورسز نے پھرحراست میں لے لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق حریت رہنمایاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کاکہناہے کہ یاسین ملک کو لال چوک کے قریب رہائش گاہ سےحراست میں لیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ یاسین ملک کو سینٹرل جیل سرینگر منتقل کردیا گیا ہے۔ جبکہ یاسین ملک کی گرفتاری غیر قانونی طور پر کی گئی ہے۔ مشعال ملک نے کہا کہ یاسین ملک کی صحت انتہائی خراب ہے۔ حریت رہنماکی گرفتاری کے پیچھے باقاعدہ سازش کارفرما نظر آتی ہے۔