چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے سفیرآذربائیجان کی ملاقات

ملاقات میں دفاعی اموراورسکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال،سفیرآذربائیجان نے پاک فوج کی دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کامیابیوں کی تعریف بھی کی۔آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 20 جنوری 2017 15:55

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20جنوری2017ء) :چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیرحیات سے آذربائجان کے سفرنے ملاقات کی،جس میں دفاعی امور اور سکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آرکے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیرحیات سے آذربائجان کے سفرنے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی ہے۔ آذربائیجان کے سفیرنے پاک فوج کی دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کامیابیوں کی تعریف بھی کی۔