کنٹرول لائن پر بھارتی افواج کی فائرنگ اور گولہ باری کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ‘کشمیری بہادر قوم ہے ‘کشمیری عوام بھارت کی گیڈر بھبکیوں اور اشتعال انگیزی سے ڈرنے والے نہیں ہیں

ممبر مجلس عاملہ رہنما مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر حاجی طارق زرگر کی صحافیوں سے بات چیت

جمعہ 20 جنوری 2017 16:21

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء) ممبر مجلس عاملہ رہنما مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر حاجی طارق زرگر نے کہا ہے کہ کنٹرول لائن پر بھارتی افواج کی فائرنگ اور گولہ باری کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے کشمیری ایک بہادر قوم ہے کشمیری عوام بھارت کی گیڈر بھبکیوں اور اشتعال انگیزی سے ڈرنے والے نہیں ہیں کشمیری دنیا کی وہ واحد قوم ہے جو سینہ پر گولی کھا کر عالمی دنیا کو واضع پیغام دے رہے ہیں کہ کشمیری آزادی سے کم کسی بھی نعمت کو قبول نہیں کرینگے ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے ظلم وستم پر عالمی امن کے ٹھیکیداروں کی خاموشی معنی خیز ہے اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے والے ناکام ہو چکا ہے ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مرکزی رہنما و ممبر مجلس عاملہ حاجی طارق زرگر نے صحافیوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل عالمی امن کے لیے انتہائی ضروری ہے گزشتہ کئی دہائیوں سے کشمیری آزادی کے لیے قربانیاں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا ۔

انہوں نے کہا کہ مودی انسان نہیں بلکہ شیطان ہے جو دو عالمی طاقتوں کے درمیان کسی بھی وقت جنگ کروا سکتا ہے عالمی دنیا مسئلہ کشمیر کی نوعیت کو سمجھتے ہوئے فی الفور مسئلہ کشمیر کی آزادی کے لیے بھارت پر دبائو ڈالیں ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات نکیال ،جندروت و دیگر سیکٹرز پر بھارتی افواج کی فائرنگ اور گولہ باری کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے بھارت دنیا کا سب سے بڑا دہشت ملک ہے اگر مودی سرکار یہ بات ذہین نشین کر لے کہ اگر پاکستان سے جنگ کی تو سب سے پہلے اسے کشمیری سے لڑنا ہو گا جو کے بس میں نہیں ہے ۔