پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہشمند ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ کی جلیل عباس جیلانی سے گفتگو

جمعہ 20 جنوری 2017 11:06

پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہشمند ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ کی جلیل عباس ..
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہشمند ہوں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے غیر ملکی سفیروں کے عشائیہ میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ اس موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کیلئے خیرسگالی کے جذبات کا اظہار اور وزیراعظم محمد نواز شریف کے ساتھ ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو کا بھی ذکر کیا۔