گر سیاستدانوں نے ایک دوسرے کے گریبانوں میں ہاتھ ڈالنا بند نہ کیاتو ملک میں مارشل لاء لگے گا، ڈاکٹر قادر مگسی

پی پی نے سندھ کو تباہ کیا ہے ،نوازشریف کو سندھ کی پرواہ نہیں زرداری لیگ نے سندھ کو غلام بنارکھاہے بلاول بینظیر کا نہیں زرداری کا بیٹاہے عوام بھوک اوربدحالی کاشکارہے حکمران کرپشن کے ذریعے اربوں روپے بیرون ملک عیش وعشرت میں لٹارہے ہیں، جلسہ عام سے خطاب

جمعرات 19 جنوری 2017 22:14

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2017ء) سندھ ترقی پسندپارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی نے کہاہے کہ اگر سیاستدانوں نے ایک دوسرے کے گریبانوں میں ہاتھ ڈالنا بند نہ کیاتو ملک میں مارشل لاء لگے گا پی پی نے سندھ کو تباہ کیا ہے ،نوازشریف کو سندھ کی پرواہ نہیں زرداری لیگ نے سندھ کو غلام بنارکھاہے بلاول بینظیر کا نہیں زرداری کا بیٹاہے ،عوام بھوک اوربدحالی کاشکارہے حکمران کرپشن کے ذریعے اربوں روپے بیرون ملک عیش وعشرت میں لٹارہے ہیں ،ان خیالات کااظہار انہوںنے جیکب آبادکے حبیب چوک پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر مرکزی رہنما جام فتح سمیجو ،گلزار سومرو،نصرت چنہ ،خیر محمد مگسی ،دلمراد ڈاہانی ،دلبر بھنگوار ،میر ہارون سومرو،عبدالرزاق لاشاری ،جمیلہ سومرواوردیگر موجودتھے ،ڈاکٹر قادر مگسی نے کہاکہ زرداری لیگ نے سندھ میں وڈیروں ،جاگیرداروں اور میروں کو شامل کرکے سندھ کو لوٹنے کاسلسلہ جاری رکھا ہواہے ،ہم سندھ کے ہر ایک شہر جاکر کسان ،مزدور کو متحد کرکے سندھ کو بچائیں گے ،اگر سیاستدانوں نے ایک دوسرے کے گریبانوں میں ہاتھ ڈالنا بند نہ کیاتو ملک میں مارشل لاء لگے گا ،پاکستان میں دھاندلی کی جمہوریت کا راج ہے ایسی جمہوریت سے صوبوں کے حقوق غصب ہوتے ہیں ہم کسی بھی قوم کے دشمن نہیں ،اگر حکمران پاکستان کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں تو تمام صوبوں کو برابری کی بنیاد پر حقوق دیے جائیں ،انہوںنے مزید کہاکہ نواز شریف نے مشرف کے دور میں ایک اجلاس میں وعدہ کیاتھاکہ اقتدار میں آکر صوبوں کو برابری کے حقوق دیے جائیں گے پر جب وہ وزیر اعظم ہوئے تو اپنے وعدے سے مکر گئے اور اب چھوٹے صوبوں کے حقوق غصب کررہے ہیں ،نواز شریف کا سارا دھیان پنجاب کے ایک شہر لاہور پر ہے لاہور جاتے ہیں توایسا لگتاہے پیرس یا لندن میں پہنچے ہیں مگرجب پنجاب سمیت ملک کے دیگر شہروں میں جاتے ہیں تو وہ شہر کھنڈر کا منظر پیش کررہے ہوتے ہیں ،ڈاکٹر قادر مگسی نے کہاکہ چوہدری ظہور نے جس قلم سے ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دینے کا آرڈر جاری کیا وہ قلم آج تک انہوںنے اپنے بنگلے میں محفوظ رکھی ہے اور آصف علی زرداری اس چوہدری ظہور کے بیٹے چوہدری شجاعت کے بنگلے پر جاکر ان سے گلے لگ کر مل رہے ہیں ،انہوںنے کہاکہ آصف علی زرداری اپنے پانچ سالہ اقتدار میں بینظیر بھٹو کے قاتلوں کو گرفتار نہ کرسکے تو وہ سندھ کے لیے کیا کریں گے ،بلاول بھٹو زردار ی بھی آصف علی زرداری کا خون ہے اس لیے سندھ کی عوام بلاول بھٹو زرداری سے بھی کسی اچھائی کی توقع نہیں رکھ سکتے ،پی پی حکومت نے پورے سندھ کو دیوالیہ کردیاہے اگر ان سے پوچھا جاتاہے تو وہ ایک ہی راگ الاپتے ہیں زندہ ہے بھٹوزندہ ہے ،زندہ ہے بی بی زندہ ہے اگر ایساہے تو پھر سندھ کبھی بھی پی پی کی حکومت میں ترقی نہیں کرے گی ،سندھ کی عوام پینے کے صاف پانی کی قلت ،صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہے ،پی پی حکومت نے سندھ کی عوام کو بھوک بدحالی کے سوائے کچھ نہیں دیا سندھ مین ،عورت کو سات قرآن کے برابر مقام حاصل ہے پر حکمران بینظیر انکم سپورٹ کارڈ کے ذریعے سندھ کی خواتین کی تذلیل کررہے ہیں۔