سکھر،میونسپل کارپوریشن کا مئیر کی زیر صدارت اجلاس

میونسپل اسٹیڈیم سمیت شہر کے تمام گراؤنڈز اور پارکوں کی ترقی کے لئے کام کیا جائے گا ،مئیر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ

جمعرات 19 جنوری 2017 21:49

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2017ء) سکھر میونسپل کارپوریشن کا اجلاس مئیر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ڈپٹی مئیر طارق چوہان سمیت تمام ممبران اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کے دوران مئیر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے کہا کہ میونسپل اسٹیڈیم سمیت شہر کے تمام گراؤنڈز اور پارکوں کی ترقی کے لئے کام کیا جائے گا انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر پارکس کو ہدایت کی کہ جتنے بھی پارک تعمیر یا بحال ہوئے ہیں ان کا کنٹرول متعلقہ محکموں سے رابطے میں آکر حاصل کیا جائے گا کیو نکہ پارکوں کا انتظام لوکل کونسلز کو ہی دینا ہے انہوں نے ہدایت کی کہ گراؤنڈز ، پارکوں اور دیگر عوامی جگہوں پر ہو نے والے قبضے اور ناجائز تجاوزات فوری طور پر ختم کرائے جائیں اور اس ضمن میں غیر قانونی الاٹمنٹس کینسل کر کے تحقیقات کرائی جائیں اس موقع پر ڈپٹی مئیر طارق چوہان نے نشاندہی کی کہ سکھر شہر میں اس وقت 22بڑے سائن اور بل بورڈ آویزاں ہیں جن میں سے 11غیر قانونی ہیں اور ان کی منظوری 2013میں ظاہر کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

مئیر سکھر نے ہدایت کی کہ تمام غیر قانونی بل بورڈ ہٹائے جائیں ۔ میونسپل کارپوریشن کے اجلاس میں تمام ممبران کی جانب سے تجاویز آئی ہیں کہ سکھر میونسپل اسٹیڈیم میں اسکوائش کورٹ کی تعمیر کا منصوبہ رد کیا جائے اور منزل گاہ گراؤنڈ کو کسی کھیل کے لئے وقف کیا جائے تا کہ وہاں قبضہ نہ کیا جا سکے ۔ مئیر سکھر نے مزید ہدایت دی کہ پیرالٰہی بخش پارک کو میونسپل اپنے کنٹرول میں لے ۔ ایک ممبر نے نشاندہی کی ہے کہ نیو گوٹھ ڈسپینسری میں مقرر کردہ لیڈی ڈاکٹر ایک سال سے حیداآباد میں ڈیوٹی دے رہی ہے جبکہ اس کی تنخواہ میونسپل سکھر سے جاری کی جا رہی ہے جس پر مئیر سکھر نے متعلقہ حکام کو جانچ کی ہدایت کی۔#

متعلقہ عنوان :