شیر پنجاب کبڈی کلب اور ڈھلوں کبڈی کلب نے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا

جمعرات 19 جنوری 2017 20:59

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) شیر پنجاب کبڈی کلب اور ڈھلوں کبڈی کلب نے تیسرے لائلپور آل پاکستان گولڈ کپ کبڈی ٹورنامنٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ۔ اقبال سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے سیمی فائنل میں شیر پنجاب کبڈی کلب نے اتحاد کبڈی کلب کو 49 ۔ 33 پوائنٹ جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں ڈھلوں کبڈی کلب نے عالم کبڈی کلب کو50 کے مقابلے میں 20 پوائنٹس سے شکست دی ۔

(جاری ہے)

سیمی فائنلز کے مہمان خصوصی ایم پی اے آزاد علی تبسم ‘ سابق ارکان اسمبلی خواجہ اسلام ‘ رائے حبیب الرحمان ‘ سپورٹس افسران رانا حماد اقبال ‘ چوہدری طارق نذیر ‘ صدر کبڈی ایسوسی ایشن پنجاب محمد نصیر یوسف وہرہ ‘ جنرل سیکرٹری عباس بٹ ‘سیکرٹری جنرل ڈسٹرکٹ کبڈی ایسوسی ایشن رانا عمران احمد خان ‘ پاکستان کبڈی ٹیم کے کوچ عباس بٹ ودیگر تھے۔ کبڈی کا فائنل جمعہ 20 جنوری کو کھیلا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :