انٹر نیشنل ائر پورٹ سیالکوٹ بزنس کمیونٹی کی جانب سے پاکستانیوں کیلئے لازوال تحفہ ہے ، شیخ ریاض رشید

ایئرپورٹ کو متوقع سیلاب سے بچانے کے لیے ایک تا ڈوگری نالہ کی فوری طور پر صفائی کرائی جائے گی، چیف انجینئر محکمہ انہار

جمعرات 19 جنوری 2017 20:49

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2017ء) چیف انجینئر محکمہ انہار لاہور زون اورانجینئر شیخ ریاض رشید نے کہا ہے کہ سیالکوٹ انٹر نیشنل ائر پورٹ سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی کی طرف سے پاکستانیوں کیلئے ایک ایسا لازوال تحفہ ہے جس کو سیلاب سے محفوظ رکھنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں جا ئیں گے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ائرپورٹ’’سیال‘‘ کو سیلاب سے محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کا جائزہ لینے کے بعد ایئر پورٹ سیال کے سیا لکوٹ دفتر میں چیئرمین ملک محمد اشرف اعوان اور چیف ایگزیکٹو آفیسر میجر جنرل (ر) میر حیدر علی خان سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر جنرل منیجر محمد نواز چوہدری، ایگزیکٹر انجینئر پسرور لنک ڈویثرن انجینئر تبسم شفیق اور سب ڈویثرنل آفسیر عبدالرحمن بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انجینئر شیخ ریاض رشید نے ایئرپورٹ کو متوقع سیلاب سے بچانے کے لیے ایک تا ڈوگری نالہ کی فوری طور پر صفائی کرائی جائے گی جبکہ اس کی موجودہ گنجائش کو بھی بڑھایا جائے گا۔اسی طرح ایئرپورٹ سمبڑیال روڑ کے ساتھ ساتھ نالہ بھی بنایا جائیگا تاکہ بارشوں کا پانی اس علاقہ میں کھڑا نہ ہو۔

اس موقع پر چیئرمین سیالکوٹ انٹر نیشنل ائر پورٹ’[سیال‘‘ ملک محمد اشرف اعوان نے لاہور میں ہونے والی ملاقات میں ایئرپورٹ کا بذات خود دورہ کرنے کے وعدے کو پورا کرنے اور ایئرپورٹ کے سیلاب اور نکاسی آب کے اہم مسئلے کو حل کرنے میں ذاتی دلچسپی لینے پر چیف انجینئر محکمہ انہار لاہور زون انجینئر شیخ ریاض رشید کا دلی طور پر شکریہ ادا کیا اور ان کے جذبے کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :