Live Updates

اسلام آباد کے متنازعہ گریند حیات ہوٹل کے فلیٹس کے مالکان کا نام منظر عام پر آگئے، تحریک انصاف کے سربراہ عمران‌ خان کا نام بھی شامل

muhammad ali محمد علی جمعرات 19 جنوری 2017 20:38

اسلام آباد کے متنازعہ گریند حیات ہوٹل کے فلیٹس کے مالکان کا نام منظر ..

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19جنوری2017ء) اسلام آباد کے متنازعہ گرینڈ حیات ہوٹل کے فلیٹس کے مالکان کا نام منظر عام پر آگئے ہیں جن میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران‌ خان کا نام بھی شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی شاہرائے دستور پر زیر تعمیر متنازعہ منصوبے گرینڈ حیات ہوٹل کے فلیٹس کے خرایداروں کے ناموں پر مشتمل فہرست اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروا دی گئی ہے۔

فہرست میں کئی نامی گرامی نام موجود ہیں۔ ان ناموں میں سب سے نمایاں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا نام ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان کے علاوہ اس ہوٹل کے فلیٹس کی خریداری کیلئے بکنگ کروانے والوں میں ناصر الملک، فریال علی گوہر، کشمالہ طارق، شہزاد وسیم، احمد مختار اور دیگر شامل ہیں۔ واضح رہے کہ معاوضہ کی مکمل ادائیگی میں تاخیر کے باعث سی ڈی اے نے گرینڈ حیات ہوٹل تعمیر کرنے والے بی این پی گروپ کیساتھ 99 سالہ لیز کا معاہدہ ختم کر دیا تھا جس کے بعد معاملہ عدالت میں چلا گیا تھا۔ بی این پی گروپ نے ہوٹل کی تعمیر کیلئے 4.88 ارب روپے کے عوض زمین حاصل کی تھی۔ تاہم بی این پی گروپ کی جانب سے اب تک صرف 1.2 ارب روپے کی ہی ادائیگی کی گئی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات