سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حج 2017ء کا معاہدہ طے پا گیا

سعودی عرب نے پاکستان کے حج کوٹہ میں 20 فیصد کمی ختم کرکے اسے مکمل بحال کر دیا رواں سال ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے

جمعرات 19 جنوری 2017 20:41

سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حج 2017ء کا معاہدہ طے پا گیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2017ء) سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حج 2017ء کا معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان کے حج کوٹہ میں 20 فیصد کمی ختم کرکے اسے مکمل بحال کر دیا ہے جس کے تحت رواں سال ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ وفاقی وزیر مذہبی امور اور سعودی وزارت حج کے درمیان جمعرات کو حج معاہدہ کے سلسلہ میں ہونے والی بات چیت کے بعد طے پایا۔