پاکستان سٹیل مل اربوں روپے خسارہ پر چل رہی تھی اسے لیز پر دینے سے فائدہ ہو گا، سینیٹر طاہر مشہدی

جمعرات 19 جنوری 2017 19:37

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) ایم کیو ایم پاکستان کے سینیٹر طاہر مشہدی نے کہا ہے کہ پاکستان سٹیل مل لیز پر دینے سے فائدہ ہو گا، پارلیمنٹ لاجز میں گیارہ سالوں سے رہائش پذیر ہوں، کبھی شراب کی بوتل نہیں دیکھی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان سٹیل مل اربوں روپے خسارہ پر چل رہی تھی اس کو لیز پر دینے سے فائدہ ہو گا جبکہ کام کرنے کیلئے نئے ورکرز کی ضرورت پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دس سالوں سے سٹیل مل خسارہ پر تھی حکومت نے لیز پر دینے کا جو فیصلہ کیا ہے وہ درست ہے۔ اس فیصلے سے مزید روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ گیارہ سالوں سے پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پذیر ہوں آج تک کوئی شراب کی بوتل نہیں دیکھی۔

متعلقہ عنوان :