وزیراعظم محمد نواز شریف کی ناروے کی ہم منصب ارنا سولبرگ سے ملاقات
پاکستان اور ناروے کے درمیان تجارت ، سرمایہ کاری اور ترقیاتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار ناروے پاکستان کا سرمایہ کاری، تجارت اور ترقیاتی تعاون میں ایک مضبوط شراکت دار ہے، محمد نواز شریف
جمعرات 19 جنوری 2017 17:07
(جاری ہے)
انہوں نے ناروے کی وزیراعظم کو بتایا کہ ان کی حکومت امداد کی بجائے تجارت، اقتصادی تعاون پر خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔
انہوں نے کہا کہ ناروے پاکستان کا سرمایہ کاری، تجارت اور ترقیاتی تعاون میں ایک مضبوط شراکت دار ہے۔ دونوں رہنمائوں نے تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے پر اتفاق کیا۔ ناروے کی وزیراعظم نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان میں پہلے ہی سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ انہوں نے پاکستان میں تجارت کے مواقع سے مکمل طور پرمستفید ہونے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان کی اقتصادی تجدید کو سراہتے ہوئے دہشت گردی اور انتہاء پسندی سے نمٹنے کے لئے کامیابیوں کی بھی تعریف کی۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح کے وفود کے تبادلوں اور بات چیت کے اس تسلسل کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ناروے کی وزیراعظم کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔ وزیراعظم نواز شریف نے سیاسی اور معاشی سطح پر دونوں ملکوں کے درمیان رابطے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ صحت و تعلیم کے شعبوں میں ناروے کے ترقیاتی تعاون کو بھی سراہا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.