ناروے کا برازیل میں قدرتی جنگلات میں اضافے کے لئے 4 سو ملین ڈالر کے فنڈز قیام کا اعلان

جمعرات 19 جنوری 2017 16:51

ڈیوس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) یورپی ملک ناروے نے برازیل میں قدرتی جنگلات میں اضافے کے لئے 4 سو ملین ڈالر کے فنڈز قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ اعلان سوئٹزر لینڈ کے شہر ڈیوس میں عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اس فنڈز کے ذریعے برازیل میں کسانوں کو قدرتی جنگلات میں اضافے کی طرف راغب کرنے کے لئے مختلف سکیمیں شروع کی جائیں گی۔ عالمی اقتصادی فورم کے اعدادوشمار کے مطابق 2000 سے لیکر 2012ء تک برازیل میں قدرتی جنگلات کے رقبے میں 2.3ملین مربع کلو میٹر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جو ماحولیات کے لئے شدید خطرہ ہے۔

متعلقہ عنوان :