پانامہ لیکس کیس، سپریمکورٹ میں وزیر اعظم نواز شریف کے وکیل مخدوم علی خان کے دلائل مکمل

خواجہ سعد رفیق نے شیخ رشید سے متعلق اپنے سخت الفاظ پر معذرت کر لی مجھے شیخ رشید سے متعلق ایسے سخت الفاظ استعمال نہیں کرنے چاہئیے تھے۔ خواجہ سعد رفیق کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 19 جنوری 2017 13:24

پانامہ لیکس کیس، سپریمکورٹ میں وزیر اعظم نواز شریف کے وکیل مخدوم علی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 جنوری 2016ء) : سپریمکورٹ میں پانامہ لیکس سے متعلق کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سپریمکورٹ میں آج وزیر اعظم نواز شریف کے وکیل مخدوم علی خان نے اپنے دلائل مکمل کر لیے ۔ سپریمکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عدالت نے باہر عدالت لگانے سے گریزکرنےکی ہدایت کر رکھی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عدالتی کارروائی کو وقفےکے بعد باہر آکر مسخ کردیتی ہے ۔ تحریک انصاف یہی حکمت عملی الیکشن کمیشن کےباہر بھی کرتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم باہر جو کچھ کرتے ہیں اس کے ردعمل کے طور پر کرتے ہیں۔ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ مخالفین کی جانب سےعدالت کودباؤمیں لانےکی کوششیں کی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کا مقصد پانامہ کیس میں زیادہ سے زیادہ سیاست کرناہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے خاندان نے عدلیہ کی سربلندی کیلئےجدوجہد کی۔ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عدالتوں کی آزادی کے بغیر قوم زندہ نہیں رہ سکتی۔ کسی سیاسی جماعت کو بننے میں40سے50سال لگتے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف نے سچ اور جھوٹ کی تمیز ختم کردیہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ سوچنا ہے کہ ہم پاکستان کو کیا دے رہے ہیں؟ کیاعدالتی کارروائی کوگمراہ کن اندازمیں پیش کرناتوہین عدالت نہیں؟ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عدالت کو معاملے کا نوٹس لینا چاہئے۔

عدالت کو چاہئیے کہ دانستہ اور غیر دانستہ توہین عدالت کو روکا جائے ۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب ہم بات کرتے ہیں تو کہتے ہیں وزرا آجاتے ہیں۔ انہیں یہ نہیں معلوم وزرا بھی انسان ہیں، وزرا بھی سیاسی ورکرز ہوتے ہیں۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کیاہم کردارکشی میں آگےنہیں بڑھ گئے؟جہاں سےواپسی ممکن نہ ہو۔انہوں نے گذشتہ روز عوامی مسلم لیگ کے سربراہ سے متعلق سخت الفاظ کہنے پر معذرت طلب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے شیخ رشید سے متعلق سخت الفاظ استعمال نہیں کرنے چاہئیے تھے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز شیخ رشید سے متعلق میں نے سخت بات کی جس کا مجھے افسوس ہے۔