سعودی عرب اور سوڈان کی مشترکہ بحری فوجی مشقیں اختتام پذیر

مقصد سمندری راستے سے ہر طرح کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے بحری افواج کی تیاریوں کا جائزہ لینا تھا

جمعرات 19 جنوری 2017 13:13

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2017ء) سعودی عرب کی شاہی بحری افواج اور سودان کے میرین دستوں نے ایک مشترکہ جنگی مشق میں حصہ لیا۔اس کا مقصد سمندری راستے سے ہر طرح کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے بحری افواج کی تیاریوں کا جائزہ لینا تھا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ان مشقوں کے دوران میں فوجیوں کو اسلحے کی اسمگلنگ کے لیے استعمال ہونے والے ایک جہاز پر دھاوا بولنے اور اس میں رکھے ہتھیاروں کی تلاشی لینے کی تربیت دی گئی ہے۔ یہ مشق دونوں ملکوں کے درمیان میری ٹائم سفارت کاری اور سکیورٹی کو بڑھانے کے لیے فرہم ورک کے تحت کی گئی ہے۔