2013 میں حکومت سنبھالی تو شدید بحران تھا ،ْآج ہماری معیشت پہلے سے بہتر ہے ،ْوزیراعظم
اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح 49 ہزار تک پہنچ گئی ،ْدہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ کر دیئے ہیں ،ْ پاکستان محفوظ ملک بن چکا ہے ،ْ غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے ساز گار ماحول فراہم کررہے ہیں ،ْ اقتصادری راہداری منصوبہ خطے کے ملکوں کو آپس میں ملائے گا ،ْویژن 2025 کے تحت پاکستان دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا ،ْنواز شریف کا تقریب سے خطاب
جمعرات 19 جنوری 2017 11:56
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف سب سے بڑا کامیاب آپریشن شروع کیا ،ْسرحدی علاقوں میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے تباہ کیے ،ْدہشت گردی کے خلاف فوج اور عوام نے جانیں دیں ،ْپاکستان آج اتنا ایک محفوظ ملک بن چکا ہے جس طرح دنیا کا کوئی دوسرا ملک ہے۔
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ اس سال قومی ترقی کی مجموعی شرح کا ہدف .5 5 حاصل کرلیں گے ،ْغیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول فراہم کررہے ہیں، ویژن 2025 کے تحت پاکستان دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا، نئے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے عالمی اتحاد کی ضرورت ہے، حکومت نے سماجی تحفظ صحت اور تعلیم کے شعبے میں اصلاحات کیں، حکومت سرمایہ کار دوست پالیسیوں پر عمل پیرا ہے۔وزیراعظم نوازشریف نے کہاکہ مالیاتی خسارہ آٹھ اعشاریہ چھ سے کم کرکے چار اعشاریہ دو فیصد پر لے آئے ہیں ،ْہائوسنگ اور گاڑیوں کی مانگ میں اضافہ ہورہا ہے ،ْپاکستان میں ٹیلی کام کی صنعت نے بے پناہ ترقی کی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح 49 ہزار تک پہنچ گئی، عالمی ادارے پاکستان کی معاشی ترقی کا اعتراف کررہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ اقتصادری راہداری منصوبہ خطے کے ملکوں کو آپس میں ملائے گا، ریلوے اور توانائی کے شعبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی جارہی ہے، سی پیک منصوبے سے خطے کے لوگوں کی قسمت بدل جائے گی۔مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.