اب جوان خون سے بوڑھے بھی جوان ہو جائیں گے

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 18 جنوری 2017 23:54

اب جوان خون سے بوڑھے بھی جوان ہو جائیں گے

کیلیفورنیا کا ایک پرائیویٹ کلینک بوڑھوں کو جوان کرنے کے لیے نئے تجربات کر رہا ہے۔ اس کلینک میں بوڑھوں کے خون کو جوانوں کے خون سے بدلا جاتا ہے۔اس کلینک میں بوڑھوں کو جوان خون لگوانے کے لیے آٹھ ہزار ڈالر خرچ کرنا پڑتے ہیں۔
ایمبرسیا نام کے ٹیک سٹارٹ اپ کو آزمائشی بنیادوں پر چلایا جا رہا ہے۔ یہاں ماہرین دیکھتے ہیں کہ بوڑھوں کے خون کو جوانوں کے خون سے بدلنے سے اُن کی صحت پر کس طرح کے اثرات پڑے ہیں۔

ایمبروسیا کی کوشش ہے کہ کسی طرح اپنے تجربات کے لیے 600 ممبران کو جمع کر لے، جس سے انہیں 46 لاکھ ڈالر کی رقم ملے گی۔
اس سٹارٹ اپ کا روح رواں 32 سالہ کاروباری شخصیت جیسی کارمازین ہے۔اس نے ایم آئی ٹی ٹیکنالوجی ریویو کو بتایا کہ اسے یہ خیال چوہوں میں خون کے انتقال کے بارے میں پڑھ کر آیا۔

(جاری ہے)

اس مطالعے میں بتایا گیا تھا کہ بوڑھے چوہوں کو جوان خون لگانے سے اُن کی صحت بہتر ہو گئی تھی۔

چوہوں کی تحقیق میں دو جوان اور بوڑھے چوہوں کو ایک ہی نظام دوران خون سے منسلک کر دیا گیا تھا جبکہ ایمبروسیا جوان آدمیوں اور بوڑھے آدمیوں کو اایک دوسرے سے منسلک نہیں کرتا۔ اس کی بجائے یہ 35 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو ایک بار جوان پلازما منتقل کرنے کی پیشکش کرتا ہے۔
ایمبروسیا کا کہنا ہے کہ اُن کا کلینک کوئی تجارتی ادارہ نہیں، وہ صرف اخراجات کے پیسے وصول کرتے ہیں۔ اس نے بتایا کہ 2 لیٹر پلازما 1 ہزار ڈالر کاآتا ہے جبکہ اس کے ٹسٹ وغیرہ پر 2 ہزار ڈالر خرید ہو جاتے ہیں۔