سرخ مرچوں کا استعمال عمر میں 10 سال تک کا اضافہ کرتا ہے۔ نئی تحقیق

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 18 جنوری 2017 23:48

سرخ مرچوں کا استعمال  عمر میں 10 سال تک کا اضافہ کرتا ہے۔ نئی تحقیق
پبلک لائبریری آف سائنس جرنل میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق سرخ مرچوں کے استعمال سے انسان کی عمر میں 10 سال تک کا اضافہ ہوتا ہے۔ امریکی تحقیقی رپورٹ کے مطابق سرخ مر چوں کا باقاعدہ استعمال عمر میں 13 فیصد تک اضافہ کرتا ہے۔رپورٹ کےمطابق ایسے افراد جو باقاعدگی سے سرخ مرچیں استعمال کرتے ہیں، وہ استعمال نہ کرنے والوں سے 13 فیصد لمبی عمر پاتے ہیں۔

اس تحقیق میں 16000 ہزار بالغ افراد کی 1988 سے 1994 تک کے کھانے کی تفصیلات اور صحت کی دیگر معلومات کو مد نطر رکھا گیا اور اس کے بعد اگلے 18 سالوں تک ان افراد کی مزید معلومات جمع کی جاتیں رہیں۔ تحقیق کے مطابق ایسے افراد جو باقاعدگی سے سرخ مرچیں کھاتے رہے اُن میں شرح اموات 22 فیصد اور جو اس سے اجتناب کرتے رہے اُن میں یہ شرح 33 فیصد رہی ۔

(جاری ہے)

تحقیق میں شامل شرکا میں سے اکثر سرخ مرچوں کا استعمال کھانے میں کرتے رہے جبکہ کچھ سرخ مرچوں کو ویسے ہی کھا جاتے تھے۔

ماہرین نے شملہ مرچ کو صحت کے لیے زیادہ مفید پایا ہے۔یہ کوئی پہلی بار نہیں جب ماہرین نے مرچو ں خاص طور پر شملہ مرچ کے استعمال کو مفید قرار دیا ہو۔ پچھلے ماہ روہر یونیورسٹی،جرمنی کےماہرین نے چھاتی کے کینسر کے خلیوں کو مرچوں کے اجزا سے ختم کرنے کی کوشش کی ۔ مرچوں کو تیزی سے فیٹس کم کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔مختلف اقسام کی مرچوں میں پرو اے، بی اور سی وٹامنز بھی ہوتے ہیں۔