امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کی ایک کروڑ 30 لاکھ صفحات پر مشتمل خفیہ دستاویزات پہلی بار انٹرنیٹ پر جاری
بدھ 18 جنوری 2017 23:33
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کی جانب سے تقریباً ایک کروڑ 30 لاکھ صفحات پر مشتمل خفیہ دستاویزات کو پہلی بار انٹرنیٹ پر جاری کر دیا گیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ان دستاویزات کو معلومات کی آزادی اور سی آئی اے کے خلاف ایک طویل مقدمے کی کوششوں کے بعد جاری کیا گیا ہے، انٹرنیٹ پر جاری کی جانے والی دستاویزات میں انٹیلی جنس بریفنگ، تحقیقی مقالے، یو ایف او سائٹنگز اور نفسیاتی تجربات شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مکمل محفوظ شدہ دستاویزات 8 لاکھ فائلوں سے بنائی گئی ہیں اور یہ ایک کروڑ 30 لاکھ صفحات پر مشتمل ہیں۔ ان دستاویزات میں امریکا کے سابق وزیرِ خارجہ ہینری کیسنجر کی دستاویزات کے علاوہ انٹیلی جنس تجزیے کے ہزاروں صفحات، سائنس کی تحقیق اور نشوونما سے متعلق دستاویزات بھی شامل ہیں۔(جاری ہے)
آن لائن جاری کیے جانے والے دستاویزات میں معروف شخصیت اوری گیلر کی 1973 کی ذہنی حالت کے معائنے کا ریکارڈ بھی شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق ان دستاویزات میں غیر معمولی ریکارڈز میں اڑن طشتریوں کے بارے میں جاری کی جانے والی رپورٹس اور پوشیدہ سیاہی کی تراکیب بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ سی آئی اے نے گزشتہ سال نومبر میں اعلان کیا تھا کہ وہ اس مواد کو شائع کرے گی۔
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر تصور اسلم بھٹہ کی لکھی گئی کتاب ”زبان یار من ترکی“ کی تقریب رُونمائی
-
برطانیہ کا اسرائیل کو اسلحہ برآمد کرنے کا نظام امریکا جیسا نہیں ، ڈیوڈ کیمرون
-
عازمین حج میں 40 ملین آب زم زم کی بوتلیں تقسیم کی جائیں گی، الزمازمہ کمپنی
-
وطن واپس آکر بہت خوش ہوں، شہزادہ ہیری
-
بھارت کو پاکستان کی عزت کرنی چاہیے، منی شنکر ائیر
-
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے کی سیاست کے میدان میں قدم رکھ دیا
-
امریکی سکھ شہری پر قاتلانہ حملے کے شواہد موجود ہیں،امریکا
-
سعودی عرب میں یکم جون سے موسم گرما کا آغاز ہوگا
-
قید سے رہا ہونے والامجرم اہلیہ سے بدلہ لے کردوبارہ جیل پہنچ گیا
-
بھارت میں خاتون نے 5 بچوں کو جنم دے دیا
-
سورج میں زمین سے 15 گٴْنا بڑا طوفان .
-
شادی شدہ مسلمانوں کے ناجائز تعلقات پر بھارتی عدالت کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.