روس اور ترکی کے طیاروں کی شام میں داعش کے خلاف پہلی مشترکہ فضائی کارروائی

بدھ 18 جنوری 2017 23:33

روس اور ترکی کے طیاروں کی شام میں داعش کے خلاف پہلی مشترکہ فضائی کارروائی

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) روس کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ روس اور ترکی کے طیاروں نے شام میں داعش کے خلاف پہلی مشترکہ فضائی کارروائی کی ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل سرگے روڈوسکی نے کہا کہ داعش کے خلاف فضائی کارروائی شامی صوبے حلب کے قریبی قصبے ال باب میں کی گئی ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل سرگے روڈوسکی نے کہا کہ مشترکہ کارروائی انتہائی موثر رہی۔

متعلقہ عنوان :