مالی میں فوجی کیمپ پر خود کش حملے میں 40 افراد ہلاک، حکومت کا ملک میں تین روزہ سوگ کا اعلان
بدھ 18 جنوری 2017 23:33
بماکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) افریقی ملک مالی میں ایک فوجی کیمپ پر خود کش حملے میں 40 افراد ہلاک ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خود کش حملہ شمالی علاقے گاؤ میں ایک فوجی کیمپ پر کیا گیا، حملے کے نتیجے میں 60 افراد زخمی بھی ہوئے۔
(جاری ہے)
مقامی حکام کے مطابق یہ دھماکہ ایک کیمپ کے قریب ہوا جہاں سابق باغی اور حکومت نواز ملیشیاء کے اہلکار موجود تھے۔
یہ کیمپ فرانسیسی فوج کی قیادت میں علاقے سے شدت پسند گروہوں کو نکالنے کے لیے شروع کیے جانے والے آپریشن کے بعد حکومت اور وفادار ملیشیاؤں کے درمیان 2015 میں ایک معاہدہ طے پانے کے بعد قائم کیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق حکومت نے ملک میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے جبکہ فرانسیسی وزیرداخلہ برونو لے رو نے حملے کو ایک بڑی کارروائی قرار دیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
-
فلسطین کی اقوام متحدہ کی رکنیت، امریکا نے درخواست ویٹو کردی
-
اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.