پنجاب کے بجٹ کازیادہ ترحصہ لاہورکی نذر،35اضلاع منہ دیکھتے رہ گئے

تعلیم ،صحت اورصاف پانی کے منصوبے بھی اورنج لائن کی نذرہوگئے

بدھ 18 جنوری 2017 23:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2017ء) صوبہ پنجاب کے بجٹ کازیادہ ترحصہ لاہورکی نذرہوگیا،35اضلاع منہ دیکھتے رہ گئے ،تعلیم ،صحت اورصاف پانی کے منصوبے بھی اورنج لائن کی نذرہوگئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق صوبہ پنجاب کے بجٹ کاآدھے سے زیادہ حصہ لاہورکے ترقیاتی منصوبوں پرخرچ کیاگیاہے ،جبکہ دیگر35اضلاع کوترقیاتی منصوبوں سے محروم کیاجارہاہے ۔

(جاری ہے)

لاہورمیں صرف اورنج لائن ٹرین منصوبے پر250ارب روپے خرچ کئے جارہے ہیں ۔جنوبی پنجاب کیلئے بجٹ میں مختص رقم تعلیم ،صحت اورصاف پانی کے منصوبوں کی رقم بھی لاہورکے ترقیاتی کاموں پرخرچ کی جارہی ہے ۔جبکہ دیگراضلاع میں تعلیمی اداروں ،ہسپتالوں ،صاف پانی اورزراعت سمیت کسی بھی منصوبے پرخاص توجہ نہیں دی گئی ۔پنجاب کے کئی اضلاع میں عوام کوبنیادی سہولیات تک میسرنہیں اورپنجاب حکومت ترقی کے بلندوبانگ دعوے کررہی ہی۔(یاسرعباسی)

متعلقہ عنوان :